نئی دہلی،11فروری(ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق ڈیوڈ کولمن ہیڈلی کے بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ سال 2004 میں پولس کے انکاؤنٹر میں مرنے والی عشرت جہاں لشکر طیبہ کی خودکش حملہ آور تھی اور اس کی ستائش کرنے کے لیے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور
نائب صدر راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔
بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ 15 جون 2004 کو احمد آباد میں لشکر طیبہ کی دہشت گرد عشرت جہاں اور ان کے ساتھی پولس کے ساتھ مڈبھیڑ میں مارے گئے تھے۔